اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے ایران کے شہر کرمان کے گلزار شہداء میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی ہے۔
موصولہ خبروں کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرمان کے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور شہداء کے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی جس شکل میں بھی ہو، بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔
سلامتی کونسل کے اراکین نے دہشت گردانہ کارروائیوں کے مرتکب افراد، منصوبہ سازوں، مالی معاونت کرنے والوں اور ان کے حامیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ضرورت پر زور دیا۔