گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابوں میں ایرانی پہلوانوں نے ایک بار پھر رنگ برنگے تمغے اپنے نام کر لئے ہیں۔ ورلڈ کپ یونین کے جانب سے رینکنگ کے مقصد سے کروشیا کے دارالحکومت زاگرب میں جاری کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کے پہلوانوں نے ایک سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
جمعے کے روز ہوئے ان مقابلوں میں ایران کے نامور پہلوان محمد علی گرائی نے ستہتر کلوگرام کی کیٹیگری میں ایک سونے کا تمغہ جیتا جبکہ ناصر علیزادہ ستاسی کلوگرام کی کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے اور امین کاویانی نژاد ستہتر کلوگرام کی کیٹیگری میں کانسی کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔
ایران کے مزید تین اور پہلوانوں کا مقابلہ ترسٹھ اور سڑسٹھ کلوگرام کی کیٹیگری میں آج ہوگا۔