تل ابیب، 9 فروری (یو این آئی/ اسپوتنک) شمالی اسرائیل میں ممکنہ راکٹ حملہ کا سائرن بجا کر راکٹ حملے کی وارننگ دی گئی، ’یروشلم پوسٹ‘ نے یہ اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ام الفہم کے گرد و نواح میں سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ دریں اثناء شام کے سرکاری میڈیا نے بھی دارالحکومت دمشق کے قریب ایک مبینہ اسرائیلی فضائی حملے کی اطلاع دی۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں سال اسرائیل کا یہ دوسرا فضائی حملہ ہے۔