واشگٹن : بنگلہ دیش میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری کو بنگلہ دیش میں سفر نہ کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے بنگلہ دیش میں اپنے غیرضروری امریکی سفارتی ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کو رضاکارانہ بنیادوں پر ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
محکمہ خارجہ نے کہا کہ شہری بدامنی، جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے بنگلہ دیش کا سفر نہ کریں، بنگلہ دیش کی حکومت نے پورے بنگلہ دیش میں کرفیو کا اعلان کر دیا ہے اور سب کو گھر کے اندر رہنے کا حکم دیا ہے۔