اناؤ (یواین آئی)۔ ضلع کے حسن گنج تھانے میں ایک سپاہی نے آن ڈیوٹی پستول سے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ایڈیشنل ایس پی اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ منگل دوپہر تھانہ حسن گنج کے دفتر میں تعینات کانسٹیبل دیوانش تیوٹیا نے ڈیوٹی کے دوران پستول سے خود کو داہنی کنپٹی پر گولی مارلی تھی۔
جسے فوراً تھانہ حسن گنج پولیس کے ذریعہ ایمبولنس کی مدد سے دیوانش کو سی ایچ سی حسن گنج میں داخل کرایا گیا جہاں سے اسے ٹراما سنٹر لکھنؤ ریفر کردیا گیا تھا۔ بتایا گیا ٹراما سنٹر پہنچنے پر ڈاکٹروں نے کانسٹیبل دیوانش دیوٹیا کو مردہ قرار دے د یا۔
پولیس کے ذریعہ لاش کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کی جارہی ہے ۔ واقعہ کے ضمن میں اہل خانہ کا مطلع کردیا گیا ہے ۔اور واقعہ کی صحیح وجہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ پولیس کی مانیں تو خودکشی کی وجہ کچھ گھریلو تنازع تھا۔
تھانے میں تعینات متوفی کانسٹیبل ساتھیوں نے بتایا کہ اک دم سے گولی چلنے کی آواز آئی جس کے بعد فرار ہوکر دفتر پہنچے تو وہاں خون سے لت پت سپاہی کی لاش کو دیکھا۔
جس کے بعد اسے لے کر سی ایچ سی پہنچے ۔ جہاں سے لکھنؤ ٹراما سنٹر ریفر کردیا گیاتھا۔ ساتھیوں کی مانیں تو دیوانش مال خانہ میں رکھی پستول سے اپنی داہنی کنپٹی پر گولی ماری ہے ۔ حسن گنج کوتوالی انچارج انسپکٹر چندرکانت مشرا نے بتایا ۔بلندشہر کے دیوانش تیوٹیا۔2019 میں کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے ۔