کانپور: کانپور کے ترمٹ مندر احاطہ میں رہنے والے سیوادار کنہیا لال کشیپ (59) کا قتل کردیا گیا تھا۔ معاملے میں پولیس نے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ درج کرانے والے بیٹے نے ہی باپ کو گولی مار کر قتل کیا تھا۔
پولیس نے ملزم بیٹے اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح ہوکہ گوالٹولی تھانہ علاقہ کے پرمٹ واقع آننددیشور مندر میں رہنے والے کنہیا لال کشیپ مندر کے سیوادار بھی تھے۔
ان کا بیٹا سندیپ باکسنگ کا قومی اور چھوٹی بیٹی دیپانجی ریاستی سطح کی باکسنگ کھلاڑی ہے۔ سندیپ نے بتایا تھا کہ باپ روز کی طرح گھر کے اگلے حصے میں سوئے تھے۔ منگل کی صبح 5 بجے وہ دوڑنے جا رہا تھا۔
اس دوران باپ کو جگانے کی کوشش کی تو بستر پر خون سے لت پت لاش ملی۔ بیٹے سندیپ کا الزام ہے کہ مندر کی زمین کو لے کر ان کا پڑوسی شیام نرائن باجپئی سے تنازعہ چل رہا تھا۔ دوشنبہ کو شیام نرائن نے جگہ خالی کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
پولیس قریبی پر ہی شک کر رہی تھی ظاہر: حالانکہ معاملے میں پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامزد ملزمین کے خلاف ثبوت نہیں ملے تھے۔ وہیں فوٹیج میں نظر آ رہے قریبی پر پولیس شک ظاہر کر رہی تھی۔
پولیس دو دنوں تک ملزم کے خلاف ثبوت اکٹھا کر رہی تھی۔ معاملے میں تصدیق کے بعد پولیس نے قتل معاملے کا انکشاف کردیا ہے۔
ماں کو علاج کیلئے بھیجا تھا اناؤ: ملزم نے بتایا کہ ماں کو دانت میں کچھ بیماری تھی۔ دو دن قبل انہیں علاج کیلئے اناؤ بھیجا تھا۔
اس کے بعد قتل کے معاملے کو انجام دیا گیا۔ ملزم دو دن سے پولیس کو ورغلاتا رہا۔ حالانکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور جائے وقوع کے ثبوت شروع سے ہی قریبی کی جانب اشارہ کر رہے تھے۔
اس طرح سے سیوادار کنہیا لال کشیپ کا قتل پرمٹ مندر احاطہ میں اس کے بیٹے سندیپ کے ذریعہ ہی کیا گیا اور اس نے خود تھانہ میں قتل کے سلسلہ میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔