پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو نے مہنگائی کے موضوع پر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ مہنگائی پر جو اپنی آواز اٹھائے گا وہ ذات پات کا حامی اور بدعنوان کہلائے گا۔مسٹر یادو نے ٹویٹر پر مہنگائی کے سلسلے میں غصہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی آسمان چھورہی ہے ۔
پٹرول80روپے ،ٹماٹر 80روپے ،پیاز 80روپے ہے لیکن کوئی بحث نہیں ہورہی ۔انہوں نے خبررساں چینلوں پر مہنگائی جیسے اہم موضوع کو چھوڑ کر ٹی آر پی کے لئے دیگر غیر ضروری موضوعات پر بحث کئے جانے کے سلسلے میں میڈیا پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ غربی چندا دیتا ہے ،
نہ ٹی آر پی ،تو مہنگائی پر بات کون کرے گا۔انہوں نے آگے لکھا کہ مہنگائی پر جو اپنی آواز اٹھائے گا وہ ذات پات کا حامی اور بدعنوان کہلائے گا۔دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹروں کے بڑے بازاروں میں ان دنوں ٹماٹر کی تھوک قیمت جہاں 50سے 60روپے ہے وہیں خردہ بازار میں اس کی قیمت 80روپے تک پہنچ گئی ہے ۔وہیں دوسری طرف گیس سب سڈی والے سلینڈر کی قیمت سات روپے بڑھ گئی ہے ۔