ممبئی، 27 مارچ ( یواین آئی) کورونا وائرس (كووڈ -19) کے پیش نظر راحت پیکیج کے اعلان سے ملک کے اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی جاری ہے ۔ جمعہ کے روز سنسیکس 800 اور نفٹی 340 پوائنٹس
پر کھلا ۔حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے غریب طبقات کے لئے جمعرات کو 1.70 لاکھ کروڑ کا پیکج اعلان کیا تھا جس سے سنسیکس 1400 اورنفٹي 300 پوائنٹس سے زیادہ بڑھ کر بند ہوئے تھے ۔
آج سینسیکس 30747.81 پوائنٹس پر 804 اور نفٹی 8980.90 پوائنٹس پر 340 پوائنٹس پر کھلا ۔