ممبئی ، 20 جولائی (یو این آئی) بیرون ملک سے ملنے والے منفی اشاروں کے دباو میں ، آج گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست فروخت دیکھنے میں آئی اور بی ایس ای کا 30 حصص کا سنسیکس 500 پوائنٹس سے بھی زیادہ گر گیا۔
سینسیکس کی شروعات 120.52 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 52،432.88 پر ہوئی۔ آہستہ آہستہ اس کی گراوٹ میں اضافہ ہوتا گیا۔
ایک وقت میں انڈیکس 500 پوائنٹس سے کم ہوکر 52،043.16 پوائنٹس پر آگیا تھا۔ گزشتہ کاروباری روز یہ 52،553.40 پر بند ہوا تھا۔ خبر لکھنے کے وقت ، سینسیکس 451.09 پوائنٹس یا 0.86 فیصد کی کمی سے 52،102.31 پوائنٹس پر تھا۔
بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں آج درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں فروخت زیادہ مضبوط رہی۔ بی ایس ای کا سمال کیپ دو فیصد سے زیادہ اور مڈ کیپ میں 1.5 فیصد سے زیادہ گر گیا۔