بحرینی عوام کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا اسپتال میں آپریشن ہوا ہے جبکہ بحرین کی ظالم و جابر حکومت انھیں اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔
بحرینی عوام کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا اسپتال میں آپریشن ہوا ہے جبکہ بحرین کی ظالم و جابر حکومت انھیں اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی تھی اور اسپتال منتقل کرنے کے بعد بھی بحرینی حکومت کے بےبنیاد اور غلط پروپیگنڈوں کا سلسلہ جاری تھا ۔
بحرینی حکومت کا کہنا تھا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم صحت مند ہیں اور انھیں اسپتال منتقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے بارے میں غلط ، جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہی تھی۔
اسپتال کے طبی عملہ نے شیخ عیسی قاسم کا آپریشن کرکے بحرینی حکومت کے تمام دعوؤں کو جھوٹا اور بے بنیاد ثابت کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیخ عیسی قاسم اسپتال میں زیر علاج ہیں اس کے باوجود بحرین کی ظالم اور یزیدی حکومت نے ان کے گھر کو اپنے محاصرے میں لےرکھا ہے۔