لکھنؤ، 7 جون (یو این آئی) اترپردیش میں لکھنؤ کے چھاؤنی علاقے میں مهاراشٹر بورڈ کی دسویں کا امتحان دینے والی ایک طالبہ نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔
پولس ذرائع نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ چھاؤنی علاقے میں فوجی ملازمی بی ایس مارگ، رجمن مارکیٹ کے باشندے انل کشن راٹھور کی 18 سالہ سالی کیرتی نے کمرے میں لگے چھت کے پنکھے میں دوپٹے کا پھندہ بنا کر پھانسی لگا لی ، جس سے اس کی موت ہو گئی ۔