نئی دہلی:سپریم کورٹ نے جلی کٹو پر عائد پابندی کی منسوخی کے لئے چنئی کے مرینا بیچ پر ہونے والے عوامی احتجاج میں مداخلت کی عرضی پر سماعت سے آج انکار کردیا۔چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی سربراہی والی ایک بنچ نے وکیل راجہ رمن کی داخل کردہ ایک عرضی پر سماعت سے انکار کردیا۔سپریم کور ٹ نے عرضی گزار سے کہا کہ راحت کے لئے وہ مدراس ہائی کورٹ میں مناسب عرضی داخل کریں۔عرضی گزار نے درخواست کی تھی کہ عدالت کواس معاملہ میں از خود نوٹس لینا چاہئے جیسا کہ اس نے رام لیلا میدان کیس میں کیا تھا۔عرضی گزار نے کہا تھا کہ مرینا بیچ پر لوگ پر امن طریقہ سے احتجاج کررہے ہیں لیکن پولیس انھیں کھانا اور پانی لینے کی اجازت بھی نہیں دے رہی ہے ۔ اس لئے عدالت کو اس معاملہ میں ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس پر سماعت کرنی چاہئے ۔