آئندہ ماہ سالانہ امتحانات کا آغاز ،حجاب کے مسئلہ پر طالبات کا پہلے ہی ایک سال ضائع ہوگیانئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو کہا کہ وہ کرناٹک کی پری یونیورسٹی کالجوں میں حجاب پہن کر سالانہ امتحان میں شامل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرنے والی طالبات کے ایک گروپ کی درخواست پر سماعت کرے گی۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس۔ نرسمہا کی بنچ نے عرضی کی سماعت سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ شادان فراست نے دعویٰ کیا کہ انہیں مارچ سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنا ہے ۔









