بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی لوک سبھا رکن اور جےپور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی دیا کماری نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ جہاں نے جس زمین پر تاج محل بنوایا تھا وہ اصل میں ان کے خاندان کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ دیا کماری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایسی دستاویزات ہیں جو زمین پر جے پور کے شاہی خاندان سے تعلق کو ظاہر کرتی ہیں۔