امریکی خصوصی مشیر برائے افغان امن مذاکراتی عمل زلمےخلیل زاد کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز بیانات امن کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔
زلمےخلیل زاد نے اپنے ایک بیان میں طالبان کے دعوے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات امن کو آگے نہیں بڑھائیں گے، امریکا طالبان معاہدے، امریکا افغانستان مشترکہ اعلامیے پر سختی سے عمل پیرا ہونا چاہئے۔
زلمےخلیل زاد نے کہا ہے کہ تشدد میں کمی کے عزم کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، افغان صوبے ہلمند میں پر تشدد واقعات پردوحہ میں اجلاس ہوا ہے، فریقین نے تشدد میں کمی پراتفاق کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن مذاکرات امن کے لیے تاریخی مواقع ہیں ضائع نہیں کیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج امریکا طالبان معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔