افغانستان میں طالبان رجیم کے بدترین اقتدار میں افغان خواتین کے بعد اب نوجوانوں کا بھی مستقبل تاریک ہو رہا ہے۔
افغان خواتین پر پابندیاں لگانے کے بعد طالبان رجیم نے نوجوانوں کو بھی بنیادی حقِ تعلیم سے محروم کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں عالمی جریدے دی گارڈین کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت نے طالبان دور میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں شدید کمی کی نشاندہی کر دی ہے۔








