کانپور : گھاٹم پور علاقہ کے گرو پرساد گیا پرساد انٹر کالج نورنگا میں درجہ 7 میں پڑھنے والے طالب علم کے ذریعہ امتحان میں کم نمبر لانے پر ٹیچر نے بری طریقے سے پٹائی کردی جس سے طالب علم کو شدید زخم آئے ہیں۔ طالب علم کی پٹائی سے مشتعل کنبہ والوں نے اسکول پہنچ کر ہنگامہ شروع کیا۔
گھاٹم پور تحصیل علاقہ کے تحت گرو پرساد گیا پرساد انٹرکالج نورنگا میں پڑھنے گیا تھا درجہ 7 کا طالب علم رونق ولد نریندر تیواری ساکن پراس تھانہ گھاٹم پور کے ذریعہ امتحان میں کم نمبر لانے پر کالج کے ٹیچر شیو شنکر سچان کے ذریعہ مذکورہ طالب علم کو بری طرح سے پیٹ دیا گیا، جس سے طالب علم رونق کو شدید جوٹے آئیں۔ منھ سے خون نکلتا دیکھ کر اور چوٹیں دیکھ کر کنبہ والے مشتعل ہوگئے۔
جمعہ کو صبح اسکول پہنچ کر اسکول میں ہنگامہ کیا اور ٹیچر پر کارروائی کرنے کیلئے کالج کے پرنسپل وید پرکاش دیویدی سے نوک جھوک ہوئی۔ طالب علم رونق نے بتایا کہ ٹیچر شیو شنکر سچان سنسکرت مضمون پڑھاتے ہیں، سنسکرٹ مضمون میں کم نمبر آنے پر انہوں نے ڈنڈے سے پٹائی کی جس سے طالب علم کے منھ اور پیٹھ پر شدید زخم آئے ہیں۔
ضلع انسپکٹر آف اسکول ارون کمار نے بتایا کہ اطلاع ملی ہے کمیٹی تشکیل کرکے جانچ کا حکم دیا گیا ہے، جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ جانچ انجو سنگھ پرنسپل گرلس انٹر کالج گھاٹم پور کو سونپی گئی ہے۔
وہیں اسکول کے پرنسپل وید پرکاش دوبے نے بتایا کہ ٹیچر شیو شنکر سچان کو آنکھوں سے کم دکھائی دیتا ہے، ان کی عمر 70 سال ہے۔ ان کو واردات کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔ طالب علم کے کنبہ والوں نے غلط ہنگامہ کیا ہے اور بدتمیزی کی ہے۔
طالب علم نے پولیس سے کی شکایت: درجہ 7 کے طالب علم رونق ولد نریندر تیواری ساکن پراس تھانہ گھاٹم پور نے اپنے کنبہ کے ساتھ گھاٹم پور تھانے میں مذکورہ معاملے کی شکایت کی ہے۔ ایس او پردیپ کمار سنگھ نے جانچ کرکے کارروائی کا یقین دلایا ہے۔