تہران : 4 جنوری – اسلامی جمہوریہ ایران میں ایک دہشتگرد گروہ کے عناصر کو پکڑ لیا گیا ہے جو ملک کے حالیہ بدامنی کے واقعات کے دوران قتل و غارت، دھماکے اور فسادات میں ملوث تھے.
وزارت اینٹلی جینس کے ایک بیان کے مطابق، مغربی آذربائیجان صوبے کے علاقے ‘پیرانشہر’ میں غیرعلاقائی ملکوں کی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم کا سراغ لگانے کے بعد دہشتگردوں کے ٹھیکانوں پر موثر کاروائی کی گئی.
سیکورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا جبکہ یہ عناصر ملک کے حالیہ بدامنی کے واقعات کے دوران قتل و غارت کی وارداتوں اور فسادات کو ہوا دینے میں ملوث تھے.