پرتاپ گڑھ ، 18/جون(یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے مہکنی گاوں کے نزدیک گزشتہ شب بائک پر سوار بدمعاشوں نے تاجر کو گولی مار کر شدید طور سے زخمی کر دیا ۔
ڈی ایس پی (سی او سٹی ) ابھے پانڈے نےآج بتایا کہ تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے مہکنی گاوں کے رہائشی برج دیو مشرا (40) مورنگ تاجر ہیں ۔
جمعہ کی شب دوکان بند کر وہ سامان خریدنے کٹرہ میدنی گنج گئے تھے ،سامان خرید کر واپس آتے وقت گھات لگائے بیٹھے بدمعاشوں نے انہیں مہکنی موڑ کے نزدیک گولی مار دی ۔