واشنگٹن ،16 دسمبر ؛امریکہ کی کل آبادی اپریل 2021 تک 32 کروڑ ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔ سینسس بیورو نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ سینسس بیورو نے منگل کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا ’’ امریکی سینسس بیورو نے یکم اپریل 2020 تک امریکہ کی کل آبادی 326 کروڑ ہونے کا اندازہ لگایا ہے ۔ تاہم یہ مردم شماری 2020 کی مردم شماری میں نہیں آتی ہے۔ لیکن آبادیاتی تجزیہ کے نتائج ہیں ‘‘۔
سینسس بیورو نے بتایا کہ یہ صرف ایک اندازہ ہے نہ کہ کوئی سرکاری نتایج۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے آغازمیں شروع ہونے والی قومی مردم شماری کی سرکاری مردم شماری ابھی جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجزیہ پیدائش اور اموات کے ریکارڈ ،بین الاقوامی ہجرت کے اعداد و شمار اور میڈیکیئر کے ریکارڈ پر مبنی ہے لیکن اس میں 2020 کی مردم شماری کا کوئی ایسا ڈیٹا شامل نہیں ہے جو گھروں سے معلومات اکٹھا کرنے پر انحصار کرتا ہے۔