لکھنؤ: راجدھانی کے پارا تھانہ حلقہ میں ایک بے قابو ٹرک نے سرکاری ملازم کو روند ڈالا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے ٹرک ڈرائیور سمیت ٹرک کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔ جبکہ لاش کا پنچ نامہ کرکے پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق شہری منصوبہ بندی محکمہ ہیڈکوارٹر میں اسٹینو کے عہدے پر کام کرنے والے ۳۶ سالہ ارون کمار ولد اوم پرکاش سنگھ ساکن باقی پور حسن گنج اناؤ اپنی موٹر سائیکل یوپی ۳۵ اے وائی ۷۶۳۴ سے بدھیشور چوراہے پرکسی کام کےلئے آیا تھا اور گھر واپس جارہا تھا۔ اسی دوران ٹرک ڈرائیور نے لاپروائی سے چلاتے ہوئے زوردار ٹکر ماردی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع پاکر پہنچی پولیس نے ملزم ٹرک ڈرائیور سمیت ٹرک نمبر یوپی ۷۸ ٹی این ۲۲۷۵ کو قبضہ میں لے لیا ہے۔
فی الحال پولیس معاملے کی قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔