اسرائیلی وزیرِ اعظم کی ترجمان تل ہینرک غلطی سے غزہ کی صورتِ حال پر سب کچھ سچ بول گئیں۔غزہ میں بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے سے متعلق سچ آخر کار الفاظ بن کر ان کی زبان سے باہر آ ہی گئے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ترجمان تل ہینرک نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں کسی اور کو نشانہ نہیں بنا رہا سوائے سویلینز کے۔
تل ہینرک کی زبان سے یہ الفاظ نکلے ہی تھے کہ وہ گڑبڑا گئیں، انہوں نے فوراً ہی بات کو گھما دیا اور کہنے لگیں کہ نہیں، نشانہ دہشت گرد ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فورسز غزہ کو مسلسل نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہو گئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔