نئی دہلی، 03 ستمبر (یو این آئی) اقوام متحدہ کی قیادت میں دنیا کے اہم پالیسی سازوں نے 2030 تک تمام اسکول اور کمیونٹی کو انٹرنیٹ سے جوڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ان پالسی سازوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جمعرات کو ہوئے ایک اجلاس میں دنیا کے ساڑھے تین ارب بچوں اور نوجوانوں کو عالمی سطح کے ڈیجیٹل وسائل، فاصلاتی تعلیم اور ہنر کے ذریعے معیاری تعلیم پہنچنانے کا عزم کیا ہے۔
اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹریس، روانڈہ جمہوریہ کے صدر پال کاگمے، کینیا جمہوریہ کے صدر اور ای این گلوبل چیمپین فار دی ینگ پیپلس ایجنڈہ اوہورو کینیاٹا، ترینیدادا اور ٹوبیگو کے صدر پااولا مے۔وی، یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہینریٹا فور، عالمی تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گارڈن براؤن، عالمی بینک کے صدر دیوڈ ملپاس، یونیلیور کے سی ای او ایلن جوپ، آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، مائیکرو سافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ اور نوجوانوں کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ایلچی جےتھاما وکرمنائکے نے حصہ لیا۔