یمن کی اعلیٰ انقلابی کمیٹی نے امریکہ اور جارح سعوی اتحاد کو ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق یمن کی اعلیٰ انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ یمن میں کورونا، امریکہ اور سعودی اتحاد کے ماتحت علاقوں سے پھیلنا شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دو کروڑ یمنی شہریوں کو انسان دوستانہ امداد کی فوری ضرورت ہے۔









