واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کو تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کی سیکورٹی امداد کی اضافی قسط دینے کا اعلان کیا ہے، جو روس اور یوکرین کے تنازع کو چھ ماہ تک پہنچنے کے بعد سب سے بڑا پیکیج ہے۔ امریکہ نے صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یوکرین کو 13.5 ارب ڈالر سے زیادہ کی سیکورٹی امداد دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔









