واشنگٹن، 28 جنوری (اسپوتنک) امریکی انتظامیہ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ہونے والے تمام دفاعی معاہدوں کا جائزہ لیتے ہوئے متحدہ عرب امارات ( یواے ای) کو جدید ترین ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت پر عارضی طور پر روک لگا دی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کو گولہ بارود کی فراہمی کے معاہدے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
خبر رساں ایجنسی بلوم برگ کے صحافی انتھونی کیپاسیو نے بدھ کے روز ایک ٹوئٹ میں یہ اطلاع دی۔
انتھونی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق ٹرمپ کے دور میں ہونے والے تمام اہم دفاعی معاہدوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ، جس کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں جدید ترین لاک ہیڈ مارٹن ایف -35 جنگجو لڑاکا طیارہ کی فروخت پر پابندی لگادی گئی ہے۔ سعودی عرب کو کچھ مقررہ گولہ بارود کی فراہمی پر بھی غور کیا جائے گا۔