ہانگ کانگ میں کریک ڈاؤن کے الزام میں امریکا نے چین کے مزید 4 عہدیداروں پر پابندی لگادی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق نئی پابندیوں کے تحت چاروں چینی عہدیداروں کے امریکا آنے پر پابندی ہوگی، اگر امریکا میں ان چینی عہدیداروں کے اثاثے ہوئے تو وہ منجمد کردیئے جائیں گے۔
ہانگ کانگ کے عہدیداروں پر پابندی کا ردعمل، چین نے امریکی عہدیداروں پر پابندی لگادی
ہانگ کانگ چیف ایگزیکٹو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں ناقابل قبول اور شدید اشتعال انگیز اقدام ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکی پابندیاں ہانگ کانگ کے داخلی اُمور میں مداخلت ہے۔