شمالی کوریا کے میزائل تجربےکے بعد امریکا نے روس اور شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکا کے مطابق پابندیوں کے شکار افراد، آرگنائزیشنز شمالی کوریا میزائل پروگرام کیلئےحساس آلات فراہم کررہی تھیں،
پابندیاں شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو آگے بڑھنےسے روکنےکیلئے کوششوں کا حصہ ہیں ۔
امریکا نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا کہ روس عالمی سطح پر قابل تشویش پروگراموں میں پیشرفت کیلئے منفی کردار ادا کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے 2017کے بعد سب سے طاقتور میزائل تجربہ کیا تھا۔