واشنگٹن: امریکا نے مزید 6 چینی میڈیا آرگنائزیشنز پر قوانین کو سخت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروپیگینڈا آؤٹ لیٹس ہیں جو ریاست کو جوابدہ ہیں۔ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ’غیر ملکی مشنز‘ کے طور پر چینی آؤٹ لیٹس پر امریکی پابندیوں کا تیسرا دور تھا، جس میں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے امریکا میں مقیم اسٹاف کی تفصیلات اور ریئل ای اسٹیٹ ٹرانزیکشنز سے متعلق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو رپورٹ دیں۔









