واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں امریکا نے ہفتہ کے روز اپنے شہریوں کو چین میں گرفتاریوں کے بڑھتے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ چین میں امریکیوں کو “ریاستی سلامتی” کی وجوہات کی بناء پر تفتیش اور طویل نظربند کیا جا سکتا ہے۔









