اجمیر، 06 فروری (یواین آئی) راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی 809 ویں سالانہ عرس شام نماز عصر کے بعد درگاہ کے بلند دروازے پر عرس کے جھنڈے کو بلند کرنے کے ساتھ عرس کا باضابطہ آغاز ہوگا۔
روایتی طور سے بھیلواڑہ کا گوری خاندان پرچم کی تقریب انجام دے گا۔
عالمی وبائی مرض کووڈ کی وجہ سے درگاہ کے غریب نواز گیسٹ ہاؤس سے جھنڈے کا جلوس چنندہ افراد کے ساتھ درگاہ شریف پہنچنے اور پرچم پیش کرنے کے لئے روانہ ہوگا۔