واشنگٹن ، 21 نومبر (اسپوتنک) امریکی وزارت دفاع نے پینٹاگون میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نئی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نئی پابندیاں جمعرات سے نافذ العمل ہوگیئں جس کے مطابق پینٹاگون میں ملازمین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 80 فیصد سے گھٹا کر 60 فیصد کردی گئی ہے۔ حالانکہ کورونا کا اثر ہونے کے بعد سے ہی یہاں ملازمین کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ نہیں رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کی پینٹاگون کی عمارت پنٹاگون میں داخل ہوتے وقت ملازمین کا درجہ حرارت دو مرتبہ ناپا جائے گا۔ یہاں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ ضرورت کے مطابق بیماری کی چھٹی بھی لے سکتے ہیں۔