ماحولیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ امریکی انتخابات کے نتائج موسمیاتی تبدیلی میں مثبت یا منفی اثرات کا باعث بنیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق انتخابی دن جو کچھ ہوگا اس سے کچھ حد تک اس بات کا تعین ہوجائے گا کہ دنیا کی آب و ہوا کتنی زیادہ گرم اور آلودہ ہوگی۔








