واشنگٹن، 9 جون (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی کانگریس کے ایوان زیریں ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیو (ایوان نمائندگان ) نےحالیہ دنوں میں امریکہ میں ہوئی گولی باری کے واقعات کے پیش نظر بندوق خریدنے کی عمر کی حد کو بڑھانے، حملے میں استعمال ہونے والے آتشیں اسلحے کو ریگولیٹ کرنے، بندوقوں کو درست جگہوں پر محفوظ رکھنے سمیت کئی دیگر اقدامات کو فروغ دینے کے لیے بل پاس کیا ہے۔









