واشنگٹن، 10 دسمبر (اسپوتنک) امریکہ میں فضائیہ کے 5700 اہلکاروں کو خلائی فورس میں مرحلہ وار طریقے سے منتقل کیا جائے گا۔
امریکہ کے نائب وزیر دفاع ڈیوڈ نورکیوسٹ نے فلوریڈا کیپ کیناوریل میں نشینل اسپیس کونسل کی آٹھویں میٹنگ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ فضائیہ کے 2300 اہلکاروں کو تین ماہ قبل ہی خلائی فورس میں منتقل کیا گیا ہے اور آئندہ تین مہینوں میں باقی ملازمین کو بھیجا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ برطانیہ نے بھی گزشتہ نومبر میں خود کی خلائی فورس تشکیل دی ہے۔ اس کے علاوہ فرانس بھی اپنے خلائی دستے کو اپ گریڈ کررہا ہے۔