امریکا کے وزارت خزانہ نے ایران کی مزید 35 کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر دیں ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران غیرقانونی طور پر تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اپنے جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل سسٹمز، اور ڈرونز کی تیاری میں استعمال کر رہا ہے۔









