صیہونی حکومت نے شہر رفح میں اپنے تازہ ترین حملے میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے. رفح کے الکویت اسپتال کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے رفح کے خلاف حملے میں ایسے ہتھیار استعمال کئے ہيں جو بین الاقوامی سطح پر غیرروایتی اور ممنوع ہیں۔
جنوبی غزہ پٹی میں واقع شہر رفح پر صیہونی حکومت کے آج کے حملے اور بمباری میں تقریباً سو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔
میڈیا ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج کی بمباری میں بعض افراد کے ہاتھ پیر کٹ گئے ہیں اور بعض بری طرح جل جانے کے ساتھ ہی دماغی آنیوریزم کا شکار ہوگئے ہيں۔