کانپور: اترپردیش میں کانپور کے چکیری علاقہ میں نانی سے جھگڑا ہونے پر آج ایک جوڑے نے پھندہ لگاکر جان دے دی۔
پولیس کے مطابق دہیلی سجان پور کے رہنے والے سندیپ شنکھوار (32) اپنی نانی کے گھر میں رہتے تھے ۔ اس کی بیوی پوجا (30) کا پچھلے ایک ماہ سے نانی کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا۔ دونوں الگ الگ کھانا بنانے لگی تھی۔ کل رات پھر کسی بات پر تنازعہ ہوجانے پر پوجا اور سندیپ نے پھندے سے لٹک کر جان دے دی۔
دونوں کی لاشیں انکے کمرے سے لٹکی ملی ہیں۔ پوجا کی ماں کے مطابق دونوں کی شادی 2010 میں ہوگئی تھی۔ سندیپ پرائیوٹ نوکری کرتا تھا اور پوجا گھر پر ہی بیوٹی پارلر چلاتی تھی۔ سندیپ کے دو بیٹے ہیں ان کی نانی سے نہیں بن رہی تھی۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔