امریکا کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا جس کے باعث اب تک مرنے والوں کی تعداد 33 ہوچکی ہے جبکہ لاکھوں افراد بےگھر بھی ہوچکے ہیں۔آگ کے باعث 13 ہزار مربع کلومیٹر رقبہ جل کر خاک ہو چکا ہے، لاکھوں افرادبے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب کچھ روز قبل امریکا کی ریاستوں کیلیفورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں جنگلات کو آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
فائر فائٹرز کو ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل ہے تاہم آگ بجھانے میں تاحال کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ ہزاروں مکانات خاکستر ہوچکے ہیں اور درجنوں افراد لاپتا ہیں۔