مفرور شوہر اور ساس کے خلاف مقدمہ درج
مظفر نگر : جہیز کے مطالبے کے سلسلے میں لچیراگائوںمیں ۳۵سالہ ایک عورت کو اس کے شوہر اور سسرال والوںنے زندہ جلا دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ عورت کی شناخت نوتن کے طور پر ہوگئی ۔متاثرہ کے والد کے ذریعہ درج کرائے گئے مقدمہ کے مطابق اس کاشوہر سدھارتھ اور ساس چادیر دیوی جہیزکیلئے اسے پریشان کررہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ جب متاثرہ عورت نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو کل اس کے اوپر مٹی کاتیل ڈال کر اسے زندہ جلا دیا گیا۔ سدھارتھ اور اس کی ماںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاگیا ہے ۔ماں اور بیٹا دونوں فرار ہوگئے ہیں۔ ایک دیگر واقعہ میںضلع کے برلاگائوںمیں اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑے کے بعد تیس سالہ ایک شخص نے خود سوزی کرنے کے بعد خود کشی کرلی ۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ راج کمل نام کے ایک نوجوان نے کل خود کشی کرلی تھی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میںلینے کے بعداسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔