کانپور:25 فروری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کانپور کے کلیان پور علاقے میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور سسرال والوں پر جہیز کے لئے ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کا الزام لگاتے ہوئے تھانے میں تحریر دے کر اپنی اور اپنے بچے کی جان کی سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس نے منگل کو یہاں بتایا کہ رائے پور کی گڑن کھیڑا کی رہنے والی شاردا سنگھ کی شادی 30 ستمبر2017 کو کلیان پور باشندہ لوکیند کے ساتھ ہوئی تھی۔
شاردا کی ایک 6 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔