HomeHighlighted Newsغم سے نکلنے کیلئے کتاب لکھنے والی خاتون ہی شوہر کی قاتلہ نکلی شوہر کی اچانک موت پر غم سے نڈھال خاتون، جس نے اپنے پیاروں کی موت کے غم سے نکلنے کے
غم سے نکلنے کیلئے کتاب لکھنے والی خاتون ہی شوہر کی قاتلہ نکلی شوہر کی اچانک موت پر غم سے نڈھال خاتون، جس نے اپنے پیاروں کی موت کے غم سے نکلنے کے
اپنے ہی شوہر کی قاتلہ نکلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والی ایک 33 سالہ خاتون ’ کوری ڈارڈن رچنز ‘ نے گزشتہ برس 4 مارچ کو رات گئے پولیس کو فون کرکے اپنے شوہر ’ایرک رچنز‘ کی موت کی اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق انہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کے شوہر ایرک رچنز کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
پولیس کے مطابق فورینزک رپورٹس کے مطابق ایرک رچنز کی موت ادویات کی زیادتی کے باعث ہوئی، اس نے ادویات کی مہلک خوراک سے 5 گناہ زیادہ لے رکھی تھی۔
تاہم تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ جان لیوا ادویات کوری ڈارڈن رچنز نے خریدی تھیں اور فروری کے وسط سے مارچ کے آغاز تک وقفے وقفے سے اپنے شوہر کو دے رہی تھیں، جس کی وجہ سے 4 مارچ کو ان کے شوہر کی موت واقع ہوگئی۔
دوسری جانب کوری ڈارڈن رچنز کا کہنا ہے کہ اس نے شوہر کے قتل کے بعد اس کے غم سے نکلنے کے لئے ’آپ میرے ساتھ ہیں؟‘ (Are You With Me?) نامی کتاب لکھی جس نے انہیں اور ان کے تین بچوں کو اس غم سے نکلنے میں مدد دی۔
کوری ڈارڈن رچنز کا کہنا ہے کہ یہ کتاب صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ہر اس شخص کو غم سے نکلنے میں مدد کرے گی جس نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، خاتون کی سزا کے حوالے سے اگلی سماعت 19 مئی کو مقرر ہے۔