ہندوستانی حمل و نقل کے وزیر نے ایرانی وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ پکا عنقریب افتتاح اور اس پر اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا۔
نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حمل و نقل کے وزیر نے ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ کا عنقریب افتتاح اور اس پر اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا۔ ہندوستان کے حمل و نقل کے وزیر نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کو بہت ہی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے ایرانی بینک کو بمبئی میں شعبہ قائم کرنے کی اجازت دیدی ہے تاکہ مالی تبادلہ آسانی کے ساتھ انجام دیا جاسکے۔ اس نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔