پیرس:دنیا بھر کے نمایاں میڈیا ہاؤسز نے اپنی سرخیوں میں امریکی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کا خیر مقدم کیا لیکن ساتھ ہی خبردار کیا کہ نو منتخب امریکی صدر کو ملک کو درست سمت میں گامزن کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتیجے کا اعلان 4 روز کے انتظار کے بعد گزشتہ رات کیا گیا تھا جس کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن، ری پبلکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر اب آئندہ 4 برس تک امریکا پر حکمرانی کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نے جوبائیڈن کی نامزد نائب صدر کی کامیابی کو بھی بڑی پذیرائی بخشی۔
برطانیہ کے اخبار دی انڈیپینڈنٹ نے جو بائیڈن اور کمالا ہیرس کی تصویر کے ساتھ سرخی جمائی ’امریکا میں ایک نئی صبح کا آغاز‘۔ اسی طرح ایک اور برطانوی اخبار ’دی سنڈے ٹائمز‘ نے امریکی جھنڈے میں لپٹی سیاہ فام خاتون کی جشن مناتی تصویر کے ساتھ خبر دی کہ ’خواب آلود جو نے امریکا کو جگا دیا‘۔ اس کے علاوہ ’دی سنڈے پیپل‘