افریقی ملک سی شیل کے صدر نے انو کھے انداز میں اپنے ملک کے عوام سے خطاب کیا۔ صدر ڈینی فیر نے آبدوز میں بیٹھ کر 400 فٹ سمندر کی گہرائی سےدنیا کی پہلی براہ راست تقریر کی۔
سی شیل کے صدر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حل کیلئے اگلی نسل کا انتظار نہیں کرسکتے۔
ڈینی فیرنے اپنی تقریر میں سمندر کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا خطرہ سب سے بڑا ہے جس کے حل کیلئے اگلی نسل کا انتظار نہیں کرسکتے۔
صدر سی شیل نے کہاکہ وقت ہمارے ہاتھوں سے نکل رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی حدت میں اضافے اور سمندر میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے جزائر پر مشتمل ممالک خطرے میں ہیں۔