اگر آپ فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی جگہ لیپ ٹاپ خریدنا چاہتے ہیں تو لیناوو کا تھنک پیڈ ایکس 1 فولڈ ضرور پسند آئے گا۔اس کا کانسیپٹ ڈیزائن گزشتہ سال مئی میں متعارف کرایا گیا تھا اور لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس کے وسط میں صارفین اسے 25 سو ڈالرز میں خرید سکیں گے۔









