ممبئی : چھوٹی موٹی لفٹ تو ہر انسان نے دیکھی ہوگی، لیکن ایک فلیٹ جتنی لفٹ بہت کم ہی لوگوں نے دیکھی ہوگی، دنیا کی سب سے بڑی لفٹ بھارت میں واقع ہے، جس میں ایک وقت میں 235 افراد اوپر سے نیچے آ، جا، سکتے ہیں،اس لفٹ کا وزن 16ٹن ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں واقع دنیا کی سب سے بڑی لفٹ میں 19 اسٹیل کی کیبلز ہیں، جس کی مدد سے وہ عمارت میں مضبوطی کے ساتھ لگی ہوئی ہے، اس لفٹ کو چلانے کے لیے 18 بڑی پلیاں اور اسٹیل کے کالموں پر نصب بڑی ریل کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس لفٹ کی دیواریں شیشے کی ہیں جو عمارت کے اندر خوب صورت نظارے پیش کرتی ہیں، اس لفٹ کو فن لینڈ کی لفٹ کمپنی KONE نے ممبئی میں ہندوستانی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی Jio کے ورلڈ سینٹر کی عمارت کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔