نیویارک میں ایک ریسٹورنٹ نے دنیا کا مہنگا ترین آملیٹ متعارف کروا دیا ہے جس کی قیمت ہے صرف 2ہزار ڈالر ہے۔
’لابسٹر فراٹاٹا زیلیون ڈالر‘نامی اس آملیٹ کی تیاری میں مچھلی کے انڈوں، کریم ساس، جھینگا مچھلی (لوبسٹر)، آلو اور چھ انڈوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
امریکی ریسٹورنٹ کے تیار کردہ اس مہنگے ترین مزیدار آملیٹ کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔
اگرآپ ناشتے میں آملیٹ کھانے کے بیحد شوقین ہیں اور دنیا کا مہنگا ترین آملیٹ کھانا چاہتے ہیں تو اپنی جیب بھاری کریں اور نیویارک پہنچ جائیں۔