برطانیہ میں پیدائش کے فوری بعد ایک بچے میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے اور اس طرح وہ اس مرض کے شکار دنیا کے کم عمر ترین افراد میں شامل ہوگیا ہے۔
برطانوی روزنامے انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق بچے کی پیدائش سے قبل اس کی ماں میں بیماری کا ٹیسٹ ہوا تھا مگر اس کی تصدیق بچے کی پیدائش کے بعد ہوئی تھی۔









