لکھنؤ ،5 اگست ( یواین آئی ) ایودھیا میں رام بھگتی کے ماحول کے درمیان اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کے روز رام جنم بھومی احاطہ میں پہنچ کربھومی پوجن کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔
وزیر اعظم نریندر مودی صبح ساڑھے گیارہ بجے یہاں سکیت ڈگری کالج میں تعمیر عارضی ہیلی پیڈ پر اتریں گے اور بھومی پوجن کے ساتھ عظیم الشان رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ایودھیا روانگی سے قبل مسٹر یوگی نے میزبان کا کردار نبھاتے ہوئے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرکے رام مندر کے تیئں اپنے جذبے کا اظہار رام چریت مانس کے دوہے سے کیا ۔